قتل یا حادثہ،معاملہ پیچیدہ صورتحال اختیار کرگیا

ڈجکوٹ(نامہ نگار) شہری کی پراسرار موت’ معاملہ پیچیدہ ہونے لگا۔ تھانہ ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر 258ر،ب پھرالہ میں یہ بات پھیل گئی کہ غلام سرور نامی شخص کی اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ لڑائی ہوئی ہے جس میں مبینہ بھالہ لگنے سے سر کے قریب گہرا زخم آنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی ہے۔ مقامی پولیس کو بھی قتل کی اطلاع ملی تاہم پولیس ڈجکوٹ سب انسپکٹر عبدالستار اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد طارق نے موقع پر جا کر ڈیڈباڈی کا مشاہدہ کرنے اور متوفی کی بیوی بچوں کے بیان کہ غلام سرور کی موت تھڑے سے گرنے سے ہوئی ہے کو درست تسلیم کیا اور متوفی کے قریبی رشتہ داروں کے تحریری بیان کہ متوفی دل اور شوگر کا مریض تھا پر قدرتی موت قرار دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں