تھانہ منڈی صادق گنج کے علاقہ میں پولیس گاڑی کا گشت ناممکن

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)منڈی صادق گنج تھانہ کے ماتحت شہر اور 84دیہات آتے ہیں لیکن تھانہ منڈی صادق گنج پولیس کے پاس گشت کے لیے صرف ایک پرانی گاڑی موجود ہے اس صورتحال کے باعث مثر پولیس گشت ممکن نہیں ہو رہا اور دیہات میں جرائم کی روک تھام کے اقدامات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں عوامی حلقو ں نے شکوہ کیا ہے کہ ایک پرانی اور خستہ حال گاڑی سے اتنے بڑے علاقے میں گشت کرنا ناممکن ہے اکثر اوقات گاڑی خراب ہو جانے کی وجہ سے پولیس بروقت موقع پر نہیں پہنچ پاتی جس سے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ مل جاتی ہے شہریوں اور دیہاتی لوگوں کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پولیس کو فوری طور پر نئی گاڑیاں اور وسائل فراہم کرنے چاہیے عوام نے ڈی پی او بہاول نگر سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ منڈی صادق گنج کو کم از کم ایک اور نئی گاڑی فراہم کی جائے تاکہ شہر اور 84 دیہات میں گشت کا نظام بہتر بنایا جا سکے اور عوام کو تحفظ کا فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں