ٹیم کی باتیں ٹیم سے باہر جانے سے ہمارا احترام جاتا رہتا ہے’ شاہین آفریدی

دبئی (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبروں پر قومی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا بیان سامنے آ گیا۔دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں اتحاد نہیں ہے ایسا ہم باہر سے سنتے ہیں، گھر میں بھی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی باتیں ٹیم میں رہنی چاہئیں، باہر والوں کا اپنا پوائنٹ آف ویو ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی پاکستان کے لیے بڑی پرفارمنسز ہیں، تاہم جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا، ہمیں ان کو بھی سپورٹ کرنا چاہیے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آج دوسری پریکٹس کر رہے ہیں، ایشیا کپ کے بڑے میچ سے پہلے ٹرائی نیشن سیریز سے فائدہ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، ہماری ینگ ٹیم ہے، سب بلا خوف کرکٹ کھیلتے ہیں اس کا فائدہ ہوگا۔قومی فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے کافی پہلے یہاں آگئے ہیں، تیاری کرنے کا اچھا موقع ملے گا، پہلا فوکس ٹرافی نیشن سیریز اور اس کے بعد ایشیا کپ پر توجہ مرکوز ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں