اکشے کمار اور سیف علی خان ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ اسٹارز اکشے کمار اور سیف علی خان 18 سال بعد پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔انڈین میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور سیف علی خان نے باضابطہ طور پر ہدایت کار پریہ درشن کی فلم حیوان کی شوٹنگ شروع کر دی۔سنسنی خیز فلم حیوان کی پروڈکشن گزشتہ روز ریاست کیرالہ میں باضابطہ طور پر شروع ہوگئی۔اکشے کمار نے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکار اور ہدایت کار کے ساتھ دلچسپ گفتگو سے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔ویڈیو میں وہ ایک ٹی شرٹ پہنے ہوئے کلیپر بورڈ کو پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ٹی شرٹ پر بزرگ لکھا ہوا ہے۔ اس پر پریہ درشن نے کہا کہ اس پر حیوان لکھوانا چاہیے تھا۔اکشے کمار نے جواب دیا کہ آپ سب جانتے ہیں سیف علی خان شیطان ہوگا، یہ شیطان جس کے بارے میں آپ جانتے ہیں اور ایک وہ شیطان جس کے بارے میں آپ نہیں جانتے۔بالی وڈ اداکار نے مزید کہا کہ ہم سب ہی ہیں تھوڑے سے شیطان کوئی اوپر سے بزرگ، کوئی اندر سے حیوان۔ آج حیوان کی شوٹنگ شروع کر رہا ہوں، تقریبا 18 سال بعد سیف علی خان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں