غصہ کئی مسائل کی جڑ ہے اسے خود سے دور رکھنا ہی بہتر ہے’ عفان وحید

کراچی (شوبز نیوز) اداکار عفان وحید نے اسکول کی اپنی یادگار کہانی بیان کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ حسن پرست ہیں اور اپنی ٹیچر سے دور ہونے پر کئی روز تک بخار میں مبتلا رہے۔عفان وحید حال ہی میں نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔اداکار کے مطابق اگرچہ ان کی عوامی شخصیت بہت پر سکون ہے، لیکن ان کے قریب لوگ جانتے ہیں کہ وہ بعض اوقات واقعی بہت غصہ ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے سالوں کے دوران اس موضوع پر پڑھائی اور تحقیق کی ہے، غصے کی جینیاتی وجوہات ہوتی ہیں اور ظاہر ہے کہ ماحول بھی غصہ پیدا کرنے میں بڑا کردار ادا کرتا ہے، وہ خود آگاہ ہیں اور انہوں نے غصے کے مسائل کو کم کرنے کے لیے اپنی ذات پر کام کیا ہے۔اداکار نے کہا کہ سالوں کے دوران انہوں نے ذہنی سکون جیسی تکنیکیں سیکھیں اور خود کو خوش رکھنے اور چیزوں پر شدید ردعمل نہ دینے کی تربیت دی، وہ کبھی کبھی اس بات پر بھی افسوس کرتے ہیں کہ جب وہ چھوٹے تھے تو دوسروں کے ساتھ بہت سخت ردعمل ظاہر کرتے تھے، لیکن اب حالات کافی بہتر ہو گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ غصہ کئی مسائل کی جڑ رہا ہے اور انہوں نے سالوں کے دوران خود پر کام کر کے اسے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ حسن پرست ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں