بیرون ملک سفیر کے طور پر پیش کرتا ہوں’ عارف لوہار

لاہور(شوبز نیوز)نامورفوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی بیرون ملک اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے ہماری اپنے ملک کے خلاف کئے جانے والے منفی پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینے اورسوفٹ امیج اجاگر کرنے کیلئے بھرپور تیاری ہونی چاہیے ،سوشل میڈیا ایک موثر پلیٹ فارم ہے اور ہمیں اس کا منفی کی بجائے مثبت استعمال کرنا چاہیے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی دوسرے ملک جاتا ہوں تو میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ خود کو اپنے ملک کے سفیر کے طور پر پیش کروں بعض ممالک میں ہمارے خلاف منفی اور بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں