استقبال ماہ ربیع الاول،مدنی ہاؤس میں روح پرور تقریب کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) استقبال ربیع الاوّل کے سلسلہ میں ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے نیوز ایڈیٹر ریاض ملک کی رہائش گاہ مدنی ہائوس’ مدنی سٹریٹ’ سمال ڈی گرائونڈ پیپلزکالونی نمبر1 میں روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ حافظ محمد شاویز ریاض ملک نے تلاوت قرآن مجید سے عظیم الشان محفل میلاد پاک کا آغاز فرمایا، معروف ثناء خواں محمد افتخار رضا قادری نے گلہائے عقیدت’ محمد عرفان چشتی نے ہدیہ درود وسلام اور حافظ محمد ظفر اقبال نے دعا فرمائی، محفل پاک میں شریک معزز شخصیات میں ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عامر نوید’ بائو امجد سعید’ مفتی محمد نعیم’ شیخ محمد عظیم’ ناصر بیگ’ سید ساجد شاہ’ معظم خان’ ملک علی عمران قادری’ ملک محمد سرور’ محمد عدنان’ میاں محمد ظہور اور انور سہیل شامل تھے۔ اس موقع پر ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے عمرہ کی سعادت کے دوران ارض مقدس میں بیتے دنوں کی روداد سنائی تو شرکائے محفل فرط محبت وعقیدت سے جھوم اُٹھے۔ اس عظیم الشان محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے نامور عالم دین مفتی محمد اظہار الحق زاہدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت وشان بہت بلند ہے، ساری کائنات آپ کیلئے بنائی گئی ا ور وہ لوگ خوش بخت ہیں جو آپ کی غلامی میں اپنی زندگیاں بسر کرتے ہیں، آپۖ کی آمد مبارکہ کی خوشیاں منانا مقدر والوں کو ہی نصیب ہوتا ہے اور عید میلاد منانا سب سے افضل ہے، اﷲ تعالیٰ اور اس کے فرشتے آپ پر درود پڑھتے ہیں اور ایمان والوں کو بھی درود پاک پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے، اہل اسلام کو چاہیے کہ وہ ربیع الاوّل شریف میں درود شریف کی کثرت فرمائیں، اﷲ تعالیٰ تمام اہل اسلام کو خوشیاں وکامرانیاں عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں