عشق رسول ۖ مومن کا عزیز ترین اثاثہ ہے،عبدالحسیب ٹیپو فریدی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بلاشبہ عشق رسولۖمومن کا عزیز ترین اثاثہ ہے’ ایمان کا اولین تقاضہ یہی ہے کہ دنیا کی ہر شے اور کائنا ت رنگ و بو کی تمام رعنائیوں اور رشتوں سے بڑھ کر ذات مصطفےٰ ۖسے محبت کی جائے کیونکہ جس شخص کا سینہ حب رسول ۖکا امین نہیں وہ سب کچھ ہو سکتا ہے مگر مومن نہیں ہو سکتا’ ان خیالات کا اظہار رانا عبدالحسیب ٹیپو فریدی’ حاجی محمد اسلم’ حاجی تفسیر’ اظہر بشیر’ الحاج بلال چشتی’ محمد شاہد چشتی و دیگر مقررین نے مرکزی میلاد کمیٹی سی سی 72 فتح غربی جھال کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد مارچ کے شرکاء سے کیا’ میلاد مارچ میں سی سی 72 فتح آباد غربی جھال کے لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی’ میلاد مارچ چوک چشتی صابری کریانہ سٹور گلی نمبر5 محلہ فتح آباد غربی سے شروع ہوا اور قمر شہزاد ٹیپو چوک میں اختتام پذیر ہوا’ علاقہ مکینوں نے میلاد کے شرکاء پر جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور فضاء آمد مصطفیۖ مرحبا مرحبا سے گونجتی رہی’ مقررین نے کہا کہ حضور پاک ۖکی آمد کا دن مسلمانوں کے لیے خوشی اور راحت کا دن ہے ۔ تمام مسلمان اس دن کو پورے مذہبی جوش جذبے اور احترام کے ساتھ مناتے اور خوشیاں مناتے ہیں۔ کیونکہ یہ دن مسلمانوں کی زندگیوں میں خاص اہمیت رکھتا ہے’ ہمارا ایمان ہے کہ اس دن کی وجہ سے ہمیں زندگی کی تمام خوشیاں نصیب ہوئی ہیں’انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسولۖ کو اپنانے میں ہے’ پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے’ خود کو اسوہ رسول ۖکے تابع کرنا حب رسولۖ کا لازمی تقاضا ہے’ عشق رسولۖ کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے لئے ضروری ہے کہ سچے اور پکے مسلمان بن جائیں ۔ اگر ہم اپنی زندگی سیرت طیبہ کے مطابق گزارتے ہیں تو یہی ہمارے لئے حقیقی نجات ہے ‘ انہوں نے کہا کہ بہترین مسلمان وہ ہے جس کے ہا تھ اور زبان سے دوسرے محفوظ رہیں لہذا ہمیں اسلام کے سنہری اصولوں پر صدق دل سے عمل پیرا ہونا چاہئے ‘اللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب عطا کرکے ہم پر احسان کیا ہے اس پر ہم ذات باری تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ہمیں چاہے کہ نبی آخرالزمان کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالیں اور درود وسلام کے نذارنے پیش کرنا اپنا معمول بنا لیں تاکہ ہمارا شمار بھی عاشقان مصطفیۖ میں ہو ‘ ہم حضورۖ پاک کے بتائے ہوئے راستے اور طریقہ زندگی گزارنے کے اصولوں پر عمل کریں اور سنت نبویۖ پر عمل کرتے ہوئے دین اور دُنیا اور آخرت میں بھی سرخرو ہوں’ اس موقع پر سرور کائنات کے حضور گلہائے عقیدت اور میلاد کے شرکاء نے درود و سلام پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں