گوتم گمبھیر کو سابق کھلاڑی نے منافق قرار دے دیا

ممبئی (سپورٹس نیوز) سابق بھارتی کھلاڑی منوج تیواری نے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کی خواہش پر منافق قرار دے دیا۔ایشیا کپ2025میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 14ستمبر کو یو اے ای میں شیڈول ہے جس کے لیے دونوں نے اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے۔اگر پاکستان اور بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیتے ہیں تو ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں مزید دو بار آمنے سامنے آسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں