انٹرنیشنل کامبیٹ جو جِٹسو چمپئن شپ میں پاکستانی چھا گئے

لاہور (سپورٹس نیوز)امریکہ میں ٹیم پاکستان نے انٹرنیشنل کامبیٹ جو جِٹسو چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کیا۔ یہ ایونٹ گرینس بورو، نارتھ کیرولائنا، امریکہ میں منعقد ہواپاکستانی کھلاڑیوں نے گرائونڈ کامبیٹ فائٹ میں اپنی طاقت اور مہارت کا لوہا منواتے ہوئے ملک کے لیے دو طلائی تمغے جیتے۔حسیب مصطفی 85کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل، جنہوں نے سیمی فائنل میں مراکش کے کھلاڑی کو شکست دی اور فائنل میں امریکہ کے کھلاڑی کو ہرا کر فتح حاصل کی۔عبدالحنان بٹ 93کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل، جنہوں نے فائنل میں امریکہ کے کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔یہ شاندار کامیابی پاکستانی ایتھلیٹس کی محنت، نظم و ضبط اور عزم کا نتیجہ ہے۔ پوری ٹیم کو ان کی لگن اور عمدہ کھیل پر سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں