علی ظفر کی بھارتی فلم سیارہ کا گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کی بالی ووڈ فلم سیارہ کا گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ پر گلوکار علی ظفر کی سیارہ گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔سیارہ فلم میں اداکار اہان پانڈے اور انیٹ پڈا نے ڈیبیو کیا اور فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی اور گانے کو خوب سراہا گیا۔علی ظفر نے گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ بہت کم نئے گانے مجھے متاثر کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں