محبت کی مثال، شوہر نے 18 ٹن کچرے سے بیوی کی انگوٹھیاں ڈھونڈ نکالیں

کولمبیا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین شہری نے محبت کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی بیوی کی شادی کی انگوٹھیاں ڈھونڈنے کے لیے 18ٹن کچرے کے ڈھیر کا بھی صفایہ کردیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق برٹش کولمبیا کے رہائشی سٹیو وین ایسلڈیک کی بیوی جینائن کا گھر کے باہر باغیچے میں پاپ کارن گر گیا تھا، جس میں خاتون کی انگوٹھیاں بھی بے خبری میں گر گئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوڑے کو ابتدائی طور پر انگوٹھیاں گرنے کا احساس نہ ہوا اور وہ وہاں سے چلے گئے لیکن بعد میں انہیں انگوٹھیاں پاپ کارن کے ساتھ گرنے کا احساس ہوا تو وہ واپس لوٹے۔جب جوڑا انگوٹھیوں کے لیے واپس لوٹا، تب تک باغیچے کے کچرے کو مقامی ڈمپ میں پھینکا جا چکا تھا، جس پر خاتون کے شوہر نے کچرے کے ڈھیر سے بھی انگوٹھیاں تلاش کرنے کا عزم کیا۔سٹیو وین نے ہمت نہ ہاری اور انہوں نے دستانے پہن کر بارش میں بیلچے سمیت دیگر آلات کی مدد سے کچرے سے انگوٹھیاں تلاش کرنا شروع کیں۔شوہر نے تقریبا 18 ٹن کچرے کو صاف کرنے کے بعد اس میں سے بیوی کی شادی کی یادگار انگوٹھیاں ڈھونڈ نکالیں، جس پر ان کی بیوی بھی خوش ہوئیں۔سٹیو وین نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیوی کو یقین نہیں تھا، انہوں نے بیوی کو کہا کہ وہ کل صبح انگوٹھیاں تلاش کریں گے، جس پر ان کی بیوی نے انہیں اجازت نہ دی لیکن انہوں نے بیوی کی بات نہ سنی اور کچرے سے انگوٹھیاں ڈھونڈ نکالیں۔مقامی ملازمین نے بھی انگوٹھیاں تلاش کرنے میں ان کی مدد کی، اسٹیو وین نے اپنے پھینکے گئے پاپ کارن کے ڈبے تلاش کیے، جس کے بعد انہوں نے دونوں انگوٹھیاں ایک گھنٹے کے اندر ڈھونڈ نکالیں۔اپنی شادی کی انگوٹھیاں تلاش کرنے کے لیے خاتون نے میٹل ڈیٹیکٹر خریدنے کا بھی فیصلہ کرلیا تھا لیکن شوہر نے جب انہیں فون ر خوشخبری سنائی تو وہ آبدیدہ ہو گئیں۔شوہر کی جانب سے انگوٹھیاں تلاش کرنے کے بعد جینائن نے کہا کہ واقعے نے ان کی شادی کو مزید مضبوط کریا، وہ جان چکی ہیں کہ شوہر ان سے کتنا پیار کرتے ہیں، وہ بدبودار کچرے کے ڈھیر میں بھی ان کے لیے جانے کو تیار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں