واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

اسلام آباد ( بیو رو چیف )واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب دیگر ایپس سے براہِ راست “سٹیٹس اپ ڈیٹس شیئر کی جا سکتی ہیں۔ یہ سہولت واٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن (25.22.79) میں شامل کی گئی ہے۔اس فیچر کے مطابق اب جب صارف کسی بھی ایپ سے تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنے کی کوشش کریگا تو آئی او ایس کے شیئرنگ آپشنز میں “مائی سٹیٹس کا انتخاب خود بخود نظر آئیگا۔ اس فیچر سے اسٹیٹس پوسٹ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور تیز ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں