جدید تربیت کیلئے190پاکستانی طلبہ چین چلے گئے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان کے ایگریکلچر “تھاؤزنڈ ٹیلنٹس پلان”ٹریننگ پروگرام کے تحت 190 پاکستانی طلباء کا وفد چین کی ہواژونگ ایگریکلچرل یونیورسٹی (HZAU) پہنچ گیا ،جہاں یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کا خیرمقدم کیا۔ چاینہ اکنامک نیٹ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ طلبا کو تین مختلف شعبوں میں تقسیم کیا جائیگا جس میں آبی پرورش و پروسیسنگ ،پھل و سبزیوں کی پیداوار و پروسیسنگ،اسمارٹ ایگریکلچرشامل ہیں ،جہاں وہ دو طرفہ نوجوانوں کی ترقی کے پروگرام کے تحت تین ماہ تک تعلیم حاصل کریں گے۔ یہ پروگرام پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کی بنیاد پر قائم ہے اور اس کا مقصد 1,000 پاکستانی زرعی گریجویٹس کو چین کے ممتاز اداروں میں تربیت دینا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں