شیخ وقاص اشتہاری قرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال نے عدم پیروی پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کو اشتہاری قرار دیدیا، فاضل عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ میں ملوث پی ٹی آئی کے شیخ وقاص کو بار بار عدالت طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، جس پر ان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ضمنی مچلکے بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں