لاہور (بیوروچیف) این اے 129ضمنی الیکشن کے لئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوگئے۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد کو گیزر اورمسلم لیگ ن کے محمد نعمان کو شیر کا نشان الاٹ ہواہیتحریک لبیک کے امیدوار وقاص احمد کو کرین،اسد کریم کلواڑ کو گیس سلنڈر ،نجاش خان کو کرکٹ سٹمپس ،بلال لیاقت کو ٹاور ،جواد علی سید کو سیکسو فون ،سہیل عارف کو دروازے اورعظیم یاسین کو ریڈیو کا نشان الاٹ ہواہے۔عمران اشرف کو بیج ،عمران علی کو فریج ،لیاقت جان کو لیپ ٹاپ ,محمد عمر جمیل کو ٹی شرٹ ،محمد یاسین کو ٹرائی سائیکل ،میاں اویس کو آئل سٹوواورمیاں عفان کو ریکٹ کا انتخابی نشان الاٹ ہواہے۔این اے 129 میں ضمنی انتخاب 18ستمبر کو ہوگا،پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گا۔




