سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے اور انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 49ہزار کی نفسیاتی حد کو چھو لیا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 602پوائنٹس کا اضا فہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 49ہزار 37کی سطح پر پہنچ گیاہے۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281روپے 80پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں