اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے والے محمد آصف تاحال انعام سے محروم

لاہور (سپورٹس نیوز) اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے والے قومی کیوئیسٹ محمد آصف اور محمد حسنین تاحال انعامی رقم سے محروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے محمد آصف کو 2 چیمپئن شپ جیتنے کی انعامی رقم موصول نہ ہوئی۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے دعوی کیا ہے کہ محمد آصف کو انعام کی مد میں کم از کم ایک کروڑ روپے ادا کیے جانے ہے جب کہ نوجوان کیوئیسٹ محمد حسنین کو انڈر 17 ورلڈ آئی بی ایس ایف ٹائٹل کیلئے 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم نہیں ملی۔پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ پی ایس بی کی پرانی کیش ایوارڈ پالیسی کے تحت فاتح کھلاڑی کو فی ٹائٹل 50 لاکھ روپے انعام ملنا تھا۔انہوں نے کہا کہ جولائی میں جاری کردہ نئی کیش ایوارڈ پالیسی میں انعامی رقم 50 سے کم کرکے 15 لاکھ کی گئی، محمد آصف نے نومبر 2024 اور جولائی 2025 میں ورلڈ ٹائٹل جیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں