انسان کو دوسروں کے بارے میںبات کرتے وقت آداب کا خیال رکھنا چاہیے۔ بشریٰ انصاری

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے خود سمیت دوسری شوبز شخصیات پر کی جانے والی تنقید پر خاموش رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زبان بڑی منحوس چیز ہے اور ساتھ ہی میں یہ بہت میٹھی اور پیاری چیز بھی ہے۔بشری انصاری نے حال ہی میں یوٹیوب پر ولاگ شیئر کیا، جس میں انہوں متعدد معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ نے ولاگ میں شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکاراوں پر کی جانے والی تنقید اور ان کی جسامت اور عمر کا مذاق اڑانے کے معاملے پر بھی بات کی۔انہوں نے بتایا کہ کچھ دن قبل شائستہ لودھی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تو اس پر انہیں طعنے دیے جانے لگے اور لکھا جانے لگا کہ انہوں نے اپنی ناک کے ساتھ کچھ کردیا۔اداکارہ نے ولاگ میں اپنی بہن اسما عباس کے حال ہی میں ہیک ہونے والے واٹس ایپ اکاونٹ سے متعلق بھی بتایا کہ جب کہ بیٹی نریمان انصاری کے حوالے سے بی بات کی اور کہا کہ ان کی بیٹی کے 20 سال ضائع ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں