گوپی بہو کے کردار کیلئے مشہور اداکارہ پیا گھر سدھار گئیں

ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ جیا مانک اب بھی ساتھ نبھانا ساتھیا میں ”گوپی بہو”کے کردار کے لیے مشہور ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران جیا نے بہت سے کردار ادا کیے ہیں، لیکن مداح اس کے”گوپی”کے کردار سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور یہ آج بھی مشہور ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جیا مانیک نے اپنے ساتھی اداکار ورون جین سے شادی کرلی ہے اور اس یوگک شادی کی تقریب سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ مداح گوپی بہو کو اصل میں بہو بننے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں