لاہور (شوبز نیوز) ابھرتے ہوئے اداکار ثمر جعفری نے یک طرفہ محبت میں ناکامی اور دل ٹوٹنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یک طرفہ محبت اچھی ہوتی ہے، لیکن اس کی وجہ سے انسان اپنی اصل شخصیت کو بھلا دیتا ہے۔ثمر جعفری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ جس عمر کے حصے میں وہ ہیں، اس میں ذرا سی کامیابی کے بعد ذہن میں یہ سوچ فورا آجاتی ہے کہ اب تو مشہور ہوگیا ہوں اور لوگ کہیں بھی دیکھ کر فورا پہچان لیں گے، حالانکہ ایسا نہیں ہوتا، جیسے جب ان کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز ہوئے تو وہ تھوڑے مغرور ہوگئے تھے، لیکن بعد میں یہ سوچ بدل گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ شعور انہیں اس وقت آیا جب ان کی زندگی کا ایک اہم رشتہ ان سے دور چلا گیا




