ICC ون ڈے رینکنگ” ٹاپ 2پوزیشنز بھارت کے نام

دبئی(سپورٹس نیوز) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر آگئے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد 25 ویں نمبر پر آگئے۔آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل مارش 4 درجے ترقی کے بعد 44 ویں جبکہ آسٹریلیا کے ہی جوش انگلس 23 درجے ترقی کے بعد 64 ویں اور کیمرون گرین 40 درجے ترقی کے بعد 78 ویں پر آ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں