گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں

نیویارک (شوبز نیوز)معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں۔ ٹیلر سوئفٹ کی حالیہ منگنی کی پوسٹ میں ان کی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی بھی نمایاں رہی، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ اس انگوٹھی کا ڈیزائن ”اولڈ مائن بریلینٹ کٹ”ہے، جو اپنی کلاسک طرز اور منفرد چمک کے لیے مشہور ہے۔یہ خوبصورت انگوٹھی معروف جیولری برانڈ آرٹیفیکس فائن جیولری سے تعلق رکھنے والے” کنڈرڈ لیوبیک”نے تیار کی ہے۔ اس خوبصورت انگوٹھی کی تخمینہ شدہ قیمت 6لاکھ75ہزار ڈالر سے لیکر 10لاکھ ڈالر تک ہے اسے شوبز کی مہنگی اور نمایاں انگوٹھیوں میں شامل کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں