عمران اشرف کی بھارتی پنجابی فلم نے پاکستان سے 3کروڑ روپے کما لئے

لاہور (شوبز نیوز) عمران اشرف کی کینیڈین بھارتی پنجابی فلم اینا نوں رہنا سہنا نئیں آندا نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے پاکستان سے تین کروڑ روپے سے زائد کمائی کرلی۔اینا نوں رہنا سہنا نئیں آندا کو رواں ماہ 22 اگست کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا، مذکورہ فلم کو بھارت میں ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔فلم نے جہاں کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں اچھی کمائی کی، وہیں اس نے پاکستان میں بھی اندازوں سے کہیں زیادہ کمائی کرکے نیا سنگ میل عبور کرلیا۔عمران اشرف نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کی پنجابی فلم نے 25 اگست تک پاکستان بھر سے تین کروڑ 17 لاکھ روپے کمالیے تھے۔اینا نوں رہنا سہنا نئیں آندا نے شاندار اوپنگ کرتے ہوئے پہلے ہی دن ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کمالیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں