نیوزی لینڈ کے سابق رگبی پلیئر شین کرسٹی انتقال کرگئے

ویلنگٹن (سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ کے دماغی امراض کا شکار سابق رگبی پلیئر شین کرسٹی 39 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، مقامی میڈیا نے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق رگبی کے کھلاڑی، جو متعدد دماغی چوٹوں کے اثرات جھیل چکے تھے اور موت کے بعد اپنا دماغ تحقیق کے لیے عطیہ کرنا چاہتے تھے، بدھ کے روز 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔شین کرسٹی، جو سابق ماری آل بلیکز کے کھلاڑی تھے، رگبی میں بار بار سر پر لگنے والے جھٹکوں کے اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی مہم چلا رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق 2017 میں کھیل سے ریٹائر ہونے کے بعد، کرسٹی سر درد، یادداشت کی کمی، بولنے میں مشکلات، ڈپریشن اور موڈ میں شدید تبدیلیوں کا شکار تھے، جو کہ کرونک ٹرامیٹک اینسیفالوپیتھی (سی ٹی ای)کی علامات کے مطابق تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں