جڑانوالہ(نامہ نگار) دکان کی چھت سے پانی نکالتے ہوئے بجلی کی تاروں سے چھو جانے پر 4بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق ہو گیا اچانک ہلاکت پر ورثا غم سے نڈھال ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں بچیانہ کینال گارڈن کا رہائشی 17سالہ حسنین گارمنٹس کی دکان پر ملازمت کرتا تھا بارش میں دکان کی چھت سے پانی نکال رہا تھا کہ بجلی کی تاروں سے چھو جانے پر زندگی ہار گیا اور موت کی وادی میں چلا گیا نوجوان بیٹے کی موت کا سن کر ورثا غم سے نڈھال ہو گئے جاں بحق ہونیوالا نوجوان 4بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، اچانک ہلاکت پر پورے گائوں کی فضا سوگوار ہو گئی۔ اطلاع پر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔




