9واں سالانہ ختم نبوت انعام گھر 7ستمبر کو ہو گا

جڑانوالہ(نامہ نگار) تحریک ختم نبوت جڑانوالہ کے زیر اہتمام 9واں سالانہ ختم نبوت انعام گھر 7ستمبر کو راجہ اورنگزیب مارکیٹ میں منعقد ہو گا،تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ ختم نبوت جڑانوالہ کے زیر اہتمام 9ویں سالانہ ختم نبوت انعام گھر کیلئے پہلا کوالفیائڈ ٹیسٹ اختتام پذیر ہو گیا ٹیسٹ میں 40سے زائد اداروں کے 90کے قریب طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی یہ ٹیسٹ طلبا و طالبات میں ختم نبوت کے عقیدے کی معرفت دینی شعور اور علمی قابلیت کو اجاگر کرنے کیلئے منعقد کیا گیا۔ ٹیسٹ میں شریک طلبا و طالبات نے شاندار تیاری اور دلچسپی کا اظہار کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ نئی نسل ختم نبوت کے عظیم مشن سے والہانہ وابستگی رکھتی ہے منتظمین کے مطابق کامیاب ٹیموں کو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا گیا ہے جبکہ حتمی مقابلہ انعام گھر 2025کے مرکزی پروگرام 7ستمبر کو ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں