غزہ میں بارودی روبوٹس کے ذریعے عمارتیں تباہ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری کا سلسلہ نہ تھم سکا، قابض فوج نے بارود سے بھرے خودکار روبوٹس سے بھی عمارتیں تباہ کرنا شروع کر دیں۔اسرائیلی فوج غزہ میں عمارتیں تباہ کرنے کے لیے بارود سے بھرے خودکار روبوٹس کا استعمال کر رہی ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز میں مزید 88فلسطینی شہید کردیے، شہدا میں امداد کے منتظر 32افراد بھی شامل تھے۔یاد رہے کہ 7اکتوبر 2023کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 63ہزار 459ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 60ہزار 256افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں