اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 264روپے 61پیسے فی لیٹر برقرار برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔مٹی کا تیل ایک روپیہ 46پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے 40پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 269روپے 99پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 176روپے 81پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 159روپے 76پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگلے 15روز کیلئے ہوگا۔




