سیالکوٹ کا فلائٹ آپریشن بحال

سیالکوٹ (نامہ نگار) سیالکوٹ کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا جس کے بعد غیرملکی ایئر لائنز کی 14پروازوں کی آمد اور روانگی ہوئی ہے۔دوحہ، شارجہ، مسقط اور دبئی سے غیر ملکی پروازوں کی معمول کے مطابق سیالکوٹ آمد ہوئی ہے۔قومی ایئر لائن کی دبئی اور دوحہ سے سیالکوٹ کی پروازیں لاہور سے آپریٹ ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سیالکوٹ ایئر پورٹ 5دن بند مکمل رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں