فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سا بق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنا ن نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو موخر کرنے کے اعلان کو ناکامی کااعترا ف پسپائی اور خوف قرار دیا ہے۔جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ لانگ مارچ کی تیاری صرف سوشل میڈیا تک محدودتھی واضح ہوگیاکہ پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات عوام کے باہرنہ نکلنے اورریاست کی بھرپور تیاریوں کی وجہ سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ 4اکتوبر کوبھی کچھ نہیں ہوگا-انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر تاریخ دینے کے بعد مارچ موخر کر کے اپنے کارکنوں کو مایوس کیا ہے اور ان کی قیادت میں عزم کی کمی واضح ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی برقرار رکھنے اور ریاست کی رٹ نافذ کرنے کے لیے پوری طرح تیار تھی، جس کے دبا کے باعث پی ٹی آئی کو اپنا فیصلہ بدلناپڑا۔




