شردھا کپور کا شوبز سے پہلے سینڈوچ فروخت کرنے کا انکشاف

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کے فلم نگری میں آنے سے قبل امریکہ میں کافی شاپ میں کام کرنے کے ساتھ سینڈوچ فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔بالی وڈ میں جن اسٹارز نے ماضی میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد فلمی دنیا میں نام کمایا ان میں سے ایک نام مشہور ادا کار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بھی ہیں۔بھارت کی فلمی دنیا میں اسٹار بننے سے قبل شردھا کپور امریکا میں تعلیم کے لیے گئی تھیں لیکن مالی مشکلات کے باعث انہیں مشکل کام کرنے پڑے جبکہ تعلیم ادھوری چھوڑ کر واپس بھارت آئیں اور بالی وڈ میں قدم رکھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شردھا کپور نے امریکا میں کافی شاپ میں کام کیا اور یہاں تک آئن اسٹائن بروز بیگلز میں سینڈوچز بھی فروخت کرتی تھیں، بعد ازاں شردھا کپور بالی وڈ کی امیر اسٹارز میں شمار ہونے لگیں اور جیولری کا اپنا برانڈ میں متعارف کروایا اور مشترکہ طور پر جیولری کا کاروبار شروع کیا۔شردھا کپور امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی میں سائیکالوجی پڑھنے گئی تھیں تاہم پہلے سال ہی انہوں نے تعلیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں