جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت ریلی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )جمعیت علما پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان تحفظ ختم نبوت ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جمعیت علما پاکستان پنجاب کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر جاوید اختر قادری نورانی جمعیت علما پاکستان فیصل آباد کے صدر مفتی محمد عبدالشکور رضو ی جمعیت علما پاکستان فیصل آباد کے سینئر نائب صدر صوفی محمد اسماعیل قادری نورانی جمعیت علما پاکستان فیصل آباد کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قاری محمد منظور ساقی نورانی اور دیگر علما و مشائخ نے کی اس موقع پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا جمعیت علما پاکستان کا دو نکاتی منشور ہے 1۔ نفاذ نظام مصطفےٰ ۖ 2۔ تحفظ مقام مصطفےٰ ۖاس سلسلے جمعیت علما پاکستان کے سربراہ امام اہلسنت قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ اور ان کے رفقا کار ساتھیوں نے 7ستمبر 1974کو پاکستان کی قومی اسمبلی سے قادیانیوں۔ مرزائیوں اور لاہوری گروپ کو اقلیت قرار دلوا کر تحفظ مقام مصطفےٰ ۖ کا مسئلہ کروا دیا انشااللہ اب ملک پاکستان میں نفاذ نظام مصطفےٰ ۖ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں