گوجرہ (نامہ نگار)مصور رائٹرز کلب کے زیر اہتمام شہر ہاکی کی مرحوم علمی، ادبی و ثقافتی شخصیات کی یاد میں اعتراف خدمات تقریبات میں پہلا پروگرام ہمہ جہت شخصیت فعال کارکن تحریک پاکستان ڈاکٹر محمد احمد تبسم کے حوالے سے 1500الہ جشنِ ولادت باسعادت سرور کا ئنا ت آقاء دو جہاں رحمتہ اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر نعتیہ شعری نشست کا انعقاد ہوا۔ ان کے صاحبزادے رضا علی احمد کی میزبانی میں پروقار نعتیہ شعری نشست کی صدارت معروف شاعر و صحافی ارشد محمود ناصر نے کی جبکہ اردو، پنجابی زبان و ادب میں نمایاں پروفیسر شہباز یوسف گورائیہ مہمان خصوصی اور حکیم محمد رفیق مہمان اعزاز تھے۔ شاعر، صحافی کالم نگار بشیر ربانی نے نقابت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد احمد تبسم کی ہر شعبہ زندگی میں پرخلوص خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔




