صفدرآباد(نامہ نگار)واپڈا شہریوں کو بجلی میں بلا تعطل فراہمی پر قطعی ناکام ہو گیا۔ بجلی کا طویل بریک ڈائون،شہری رات بھر جاگتے رہے،نیند شہریوں سے کوسوںدور،بچے بلبلاتے رہے ، وزیر اعظم میاں شہباز شریف نوٹس لیں،واپڈا میںسرکاری عہدوں پر موجود کالی بھیڑوںکا محاسبہ کیا جائے شہریوں کا مطالبہ۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار سے ملاقات میںواپڈا کے خلاف دل کی بھڑاس نکال کر رکھ دی۔کہا کہ جو سرکاری ملازمین عوام کو تنگ کرنے کا وطیرہ بنا لیں انہیں ڈس مس کیا جانا چاہئے انہیں کوئی حق نہیں کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے پر عیاشیا ں کریں۔ہمارے ملک کا مسئلہ ہی یہ ہے کہ نا اہل لوگ اعلی ٰعہدوں پر بیٹھے ہیں۔خدا را اس نظام کو تبدیل کرو۔بات یہ ہے کہ جو ملازمین عوام کو بجلی کی سپلائی مہیا کرنے میں ہی نا کام ہیں انہیں کیوں مسلط کیا گیا ہے۔ صفدرآباد میں آئے روز بجلی کا کوئی نہ کوئی فالٹ رہتا ہے جو واپڈا اہل کاروں کی سمجھ میںنہیں آتا۔




