دیہاتی کو لوٹنے والے ڈاکو کو لوگوں نے پھینٹی لگانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن دیہاتی کو یرغمال بنا کرلوٹنے والے ڈاکوں میں سے ایک کو لوگوں نے پکڑ کر پھینٹی لگانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،پکڑے ڈاکو سے بندوق اور موٹر سائیکل برآمد ہو گئی تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن اور تھانہ گڑھ کے بارڈر پر 550اور549گ ب روڈ پر کئی روز سے ڈکیتی کی واردات ہو رہی تھی ۔تین مسلح ڈاکوں نے وہاں ناکہ لگا کر لوٹ مار شروع کررکھی تھی کہ اختر رسول وٹو بھی آڑھتی سے اڑھائی لاکھ روپے لیکر وہاں پہنچ آیا جو نہ رکا تو ایک ڈاکو نے اس پر فائر کردیا مگر وہ معجزانہ طور بچ گیا جس نے قریب ہی اپنے فارم سے دیگر لوگوں کو بلا کر لوٹ مار کرنے والے ڈاکوں کو گھیر لیا تو دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ایک پکڑا گیا جو 558گ ب کارہائشی بتایا جاتا ہے جسکی دیہاتیوں نے درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں