پی ٹی آئی نے جلائو گھیرائو سے اپنی سیاست ختم کر لی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جلائو گھیرائو اوئے توئے کے کردارسے اپنی سیاست ختم کردی ہے۔ سینٹ اورقومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرکے اس نے خودکومزیدگندے انڈے پڑ نے سے بچالیاہے۔ اڈیالہ جیل کے آ گے دھرنا اور اجلاس کرنے سے بانی رہانہیں ہوں گے فیصلے قانون کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مرکز اور پنجاب حکومت ملک اورقوم کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر نے کے ساتھ بجلی کے بلوں سمیت ہرقسم کوریلیف فراہم کیاجارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں