RPOذیشان اصغر کی عوام الناس کی داد رسی کیلئے تھانہ صدر جھنگ میں کھلی کچہری

جھنگ(نامہ نگار) آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا ضلع جھنگ کا دورہ، تھانہ صدر جھنگ میں کھلی کچہری اورفارمل انسپکشن ۔ ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آبادذیشان اصغر نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا -ڈی پی اوجھنگ کیپٹن (ر) بلا ل افتخار کیانی نے انکا استقبال کیا۔ آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے عوام الناس کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے تھانہ صدر جھنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ڈی پی اوجھنگ سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔آرپی او فیصل آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی احکامات صادر فرمائیں۔شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کیلے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے تھانہ صدر کی صفائی ستھرائی،عمارت،فر نٹ ڈیسک مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا۔ رجسٹر ہائے تھانہ کی جانچ پڑتال کی۔SIPsکے تحت دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کے پرٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو سروس ڈیلیوری کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔آر پی او فیصل آبادذیشان اصغرنے سیلا ب کے حوالہ سے کہا کہ پنجاب پولیس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دیگر ریسکیو اداروں کے ہمراہ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔آر پی او ذیشان اصغر نے مزید کہا کہ پولیس فورس عملی امدادی قوت اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انخلا، امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے لیے سر گرم عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں