FDAکا تجاوزات کیخلاف آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں اور ناجائز تعمیرات کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائی پورٹ روڈ کے قریب غیر قانونی اضافی آبادی کے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا جبکہ اسی روڈ پر بلال گارڈن میں عدم منظوری نقشہ زیر تعمیر پانچ مکانات کو سربمہر کردیا گیا اور مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل کی عدالت کو بھجوا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹان پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں انسپکشن کی تو ڈرائی رپورٹ روڈ کے قریب بلامنظوری اضافی آبادی کے قیام کے لئے سٹرکیں تعمیر کی جا رہی تھیں جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کردیاگیا۔ علاوہ ازیں بلال گارڈن چک نمبر 196رب میں مختلف زیر تعمیر عمارتوں کو چیک کیا گیا تو وہاں بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر پانچ گھر تعمیر کئے جارہے تھے جنہیں فوری طور پر سیل کر کے مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ باقاعدہ منظوری حاصل کئے بغیر ہائوسنگ سکیموں کے قیام سے اجتناب کیاجائے جبکہ گھروں کی تعمیر کے لئے بلڈنگ پلان کی منظوری حاصل کی جائے بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں