ایپل کا آئی فون17لانچ ‘قیمت999ڈالر

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے گزشتہ روز اپنے سالانہ لانچ ایونٹ میں نئی پروڈکٹس متعارف کرائیں جن میں سب سے بڑی پیش رفت نئے آئی فون 17کو قرار دیا جارہا ہے جو آئی فون ایئر کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔آئی فون ایئر پہلے سے زیادہ پتلا، مضبوط اور ہائی ڈینسٹی بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس کی ابتدائی قیمت 999ڈالر رکھی گئی ہے۔ایونٹ کے دوران سی ای او ٹِم کک نے کہا کہ یہ آئی فون کے لیے اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت ہے۔کیپرٹینو ایپل نے اس سال اپنے نئے آئی فون ایئر (iPhone Air)کو متعارف کرایا ہے، جو محض 5.6 ملی میٹر پتلا ہے، یعنی تقریبا 7 کریڈٹ کارڈز کے برابر موٹائی ہے۔ یہ ماڈل اب تک کا سب سے پتلا آئی فون قرار دیا جا رہا ہے اور اس کی موٹائی پچھلے آئی فون 16 پرو کے مقابلے میں 2.65 ملی میٹر کم ہے۔آئی فون ایئر کا وزن عام آئی فون 16 کے مقابلے میں 24 گرام ہلکا ہے۔ یہ فون 6.5 انچ اسکرین کے ساتھ آتا ہے، جس سے ہاتھ میں رکھنے کا مجموعی احساس بدل جاتا ہے۔ اس بار ایپل نے فریم کو زیادہ پائیدار بنانے کے لیے ٹائٹینیم استعمال کیا ہے۔ایپل نے اعلان کیا کہ یہ نیا فون اے19 پرو پروسیسر اور زیادہ مثر بیٹری کے ساتھ آئے گا جبکہ اس میں نیا این1 وائی فائی چپ اور سی1ایکس سیلولر موڈیم بھی شامل ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ ڈیوائس اب تک کا سب سے پائیدار آئی فون ہے۔اس ماڈل میں کیمرہ بمپ اب افقی رکھا گیا ہے، جیسا کہ گوگل کے کچھ فونز میں دیکھا گیا۔ فون میں صرف ایک کیمرا دیا گیا ہے، جو موجودہ آئی فونز کی طرح 2ایکس آپٹیکل زوم کی سیمولیشن کر سکتا ہے۔تاہم سام سنگ کے الٹرا پتلے فون کے برعکس، اس میں الٹرا وائیڈ لینس شامل نہیں، جس کی وجہ سے یہ فوٹوگرافی کے شوقین صارفین کے لیے کم ورسٹائل ثابت ہو سکتا ہے۔آئی فون ایئر مارکیٹ میں ان نئے فونز جیسے سام سنگ گلیکسی S25 ایج اور آنر میجک V5کے مقابلے میں آیا ہے جو 2025 میں انتہائی پتلے ڈیزائن کے ساتھ لانچ کیے گئے۔کمپنی نے رواں سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف کے باوجود اپنے نئے آئی فونز اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں تاکہ صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں