ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور سابق فوٹو ماڈل شلپا شروڈکر کا کہنا ہے کہ بیرون ملک تنہائی انھیں کھا رہی تھی، 1989 سے 2000 تک ہندی فلموں میں کام کرنے والی 52 سالہ شلپا نے بتایا کہ وہ 25 برس ملک سے باہر رہنے کے بعد بھارت کیوں واپس آئیں۔ واضح رہے کہ شلپا برطانیہ اور نیوزی لینڈ چھوڑ کر ممبئی میں دوبارہ سیٹل ہونے کے لیے آئی ہیں۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ تنہائی کی زندگی سے وہ پریشان تھیں انھوں نے عہد کیا کہ اب وہ کبھی بھارت نہیں چھوڑیں گی۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والی شلپا شیروڈکر نے 1989 میں کیریئر اس وقت کے مشہور ہیرو متھن چکرورتی کے مقابل فلم بھرشٹاچار سے شروع کیا۔ بعدازاں ہم، خدا گواہ اور آنکھیں میں کام کیا۔




