”سانول یار پیا” ڈرامہ میں درفشاں سلیم فیروز خان کیساتھ جلوہ گر ہونگی

اسلام آباد (شوبز نیوز) اداکار فیروز خان ڈرامہ سیریل سانول یار پیا میں اداکارہ در فشاں سلیم کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔اس ڈرامے کے ہدایت کار دانش نواز ہیں اور یہ ڈرامہ سیریل جلد نجی ٹی وی پر آن ایئر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فیروز خان ان دنوں ڈرامہ سیریل میں زمین تو آسمان میں اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں