مسلمان ممالک متحد نہ ہونے تک پٹتے رہیں گے

فیصل آ با د (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے و ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسطی پنجا ب شعبہ خواتین نور النسا ملک نے کہا کہ جب تک مسلمان ممالک میں اتحاد نہیں ہوتاہم ایک ایک کرکے پٹتے رہیں گے اور مسلمانوں کا خون بہتا رہیگا یہود و نصاری کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے قطر پراسرائیلی جارحیت کے بعد عرب کے ممالک کی غیرت نہ جاگے تو پھر مشرقی وسطی کا اللہ ہی حافظ ہے آج امت مسلمہ کو قائد عوام شہید بھٹو جیسے مرد قلندر لیدر کی ضرورت ہے سعودی عرب سمیت تما م مسلم حکمرانو ں نے بری طرح ما یوس کیا ہے مظلوم فلسطینیوں کو ظالم ا سر ا ئیل ہی کے رحم و کرم پر چھوڑنے ، اسرائیل کو اپنی جارحیت جاری رکھنے ،معصوم شہریوں کو قتل اور غزہ کو مکمل طور پر نیست و نابود کرنے کی اجازت دینے کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں