صفدر آباد میں لیسکو کے سنٹرز قائم کئے جائیں

صفدرآباد(نامہ نگار)عوامی شکایات کے جلد ازالہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں لیسکو واپڈا کے سنٹرز قاائم کئے جائیں،شہریوں کا لیسکو چیف سے مطالبہ۔شہریوں کے ایک وفد نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ سے ایک ملاقات مین لیسکو چیف لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ صفدرآباد میں بجی سے متعلق شکایات کے جلد ازالہ کے لئے شہر کے مختلف ایریاز میں واپڈا کے ذیلی دفاتر قائم کئے جائیںتا کہ شہریوں کی چرف سے کی گئی شکایات کو جلد سنا جا سکے اور ان پر عمل کر کے بجلی کی فراہمی میںیقینی مدد مل سکے۔شہریوں نے کہا کہ آئے روز بجلی کے تعطل سے پیدا ہونے والی مشکلات کا واحد حل یہ ہے کہ صفدرآباد کے سٹی سرکل میںمدنی محلہ،سادات کالونی،میلاد چوک کے مقامات پر واپڈا کے ذیلی دفاتر قائم کئے جائیں تا کہ صارفین کو واپڈا شکایات سے متعلق بے چینی کا جلد خاتمہ ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں