صحت کے 4بڑے منصوبوں کے فنڈز کی منظوری

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحت کے 4بڑے منصوبوں کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ منصوبے غیر ترقیاتی بجٹ سے ترقیاتی بجٹ میں منتقل کیے گئے ہیں۔ہیلتھ کلینک پروگرام کے لیے 1ارب روپے,رورل ہسپتال پی بی ایف پروگرام کے لیے 3ارب روپے’ کمیونٹی ہیلتھ سروسز پروگرام کے لیے 12.58 ارب روپے,پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے لیے 4.44ارب روپے کی منظوری دی گئی،محکمہ صحت و آبادی کی تجویز پر منظور کیے گئے ان منصوبوں کا مقصد عوامی صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔حکام کے مطابق منصوبوں کے تحت دیہی و شہری علاقوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو ترجیحی ہدف بنایا گیا ہے جبکہ خاندانی منصوبہ بندی پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ان منصوبوں سے لاکھوں شہری براہ راست مستفید ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں