سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) سابق سیکر ٹری فنانس انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ملک مجدد سلیما ن نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ہزاروں خاندا نو ں کو متاثر کیا ہے، گھروں اور فصلوں کی تباہی کے باعث متاثرین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ ایسے نازک وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب مل کر ان کی مدد کریں۔ اسلام ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ مسلمان مشکل وقت میں اپنے بھائی کا سہارا بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت تنقید یا سیاست کا نہیں بلکہ خدمت اور ایثار کا ہے۔مخیر حضرات، سماجی تنظیموں اور عوام کو آگے بڑھ کر متاثرین کی امداد کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑے ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں