سرگودھا (بیوروچیف) قوم کرپشن کے خاتمہ کی جنگ میں ن لیگ کا ساتھ دے شہباز شریف نے مسلسل جدوجہد اقتدار کیلئے نہیں بلکہ ایک نظریے کیلئے کی ہے جس کا مقصد ملک میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان جن نازک حالات سے گزر رہا ہے ان حالات میں پاکستان کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔




