موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے درخت لگائیں

سرگودھا (بیورو چیف) آقائے دو جہاںۖ نے فرمایا تھا کہ دوران جنگ بچوں اور عورتوں کو قتل نہ کرنا اور درختوں کو نہ کاٹنا’ آج پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہونیوالا ملک ہے اور آنیوالے دنوں میں اگر ہم نے اس پر توجہ نہ دی تو موسمیاتی تبدیلیاں اس ملک کیلئے انتہائی خطرنا ک ثابت ہونگی ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ آج آقائے دو جہاںۖ کی اس حدیث پر عمل کرتے ہوئے جہاں ہم یوم ولاد تۖ منا رہے ہیں وہاں پر ہم نے اپنی سوسائٹی کے تحت پودے لگانے کا عمل بھی شروع کیا ہے دیگر لوگوں کو بھی چاہیئے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے درخت لگائیں ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ ہم لاکھوں روپے کا اے سی لگا کر ماحولیاتی آلودگی کو فروغ دیتے ہیں جبکہ 250 سے 300 روپے کا ایک پودا لگا کر ماحول کو خوشگوار بنانے پر توجہ نہیں دے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں