والدین بچیوں کو سرویکل کی ویکسین لگوائیں،بے بنیاد پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیضان ارشد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سروائیکل کینسر سے بچاوکی ویکسین کے بارے میں پھیلائی جانے والی منفی ویڈیوز اور افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں۔ عوام ایسی جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں بلکہ صرف مستند طبی ماہرین کی بات پر اعتماد کریں۔انہوں نے بتایا کہ سروائیکل کینسر سے بچاوکی مہم 15سے 27 ستمبر تک ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری ہے، جس کے دوران 9تا 14سال کی بچیوں کو عالمی ادارہ صحت (WHO)اور یونیسیف سے منظور شدہ ویکسین دی جا رہی ہے۔ یہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے اور مستقبل میں بچیوں کو مہلک بیماری سے تحفظ فراہم کرے گی۔ڈاکٹر فیضان ارشد نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی بچیوں کو بروقت ویکسین لگوائیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ ہو اور وہ بے بنیاد پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں