صفدر آباد کی تمام گوشت دکانوں کو میونسپل کمیٹی سلاٹر ہاؤس پر منتقل کیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)گوشت بازارکی تمام دکانات ،مٹن شاپ،بیف شاپ اور چکن شاپس کو گوشت بازار سے شفٹ کیا جائے ،میونسپل کمیٹی سلاٹر ہائوس روڈ پرقائم فیملی پارک کے شمالی جانب نالے کے ساتھ ساتھ دکانیں تعمیر کرے وہاں تقریباً 50 دکانیں بن سکتی ہیں جو گوشت فروشوں کو الاٹ کی جائین تا کہ گوشت صرف اور صرف گوشت مارکیٹ سلاٹر ہائوس روڈ سے ہی دستیا ب ہو۔نئی دکانوں کی تعمیر سے میونسپل کمیتی کو خاصی آمدنی ہو گی جس سے شہر کی ترقی کے راستے کھلیں گے اور شہر کے اندر بازار سے گوشت کی بدبو سے بھی شہریوں کو نجات ملے ۔سب سے بڑی بات یہ کہ کمیٹی انتظامیہ اور گوشت فروشوں کے درمیان آئے روز کے جھگڑوں اور انکرو چمنٹ فائنز سے بھی نجات ملے گی۔جب فیملی پارک جو کہ ایک ایکڑ سے بھی کم جگہ پر ہے بنانے کی منظوری دی گئی تھی تو اس وقت کے کونسلرز کو چاہئے تھا کہ شہر کی ترقی کا سوچتے ،مگر جب سوچ ہی نہ ہو تو بندہ کیا کرے ،ابھی بھی بہت کچھ ہو سکتا ہے کیونکہ محنتی آدمی کے سامنے پہاڑ بھی کنکر ہوتا ہے،ہمت کرنے سے سب کچھ ہوتا ہے تو میونسپل کمیٹی اس مطالبہ پر غور کرے اور مستقبل کو سامنے رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں